منور غوث خان پرفائرنگ انتہائی افسوس ناک ، عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ۔۔۔
گزشتہ روز ہمارے ضلعی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین زکوٰ و عشر کمیٹی پنجاب رانا منور غوث خان پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے یہ بات طے ہے کہ جرائم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں روکے جا سکتے البتہ ان کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں ۔اور ہماری حکومت پنجاب بھر میں خصوصی طور پر جرائم کے خاتمہ کے لیے متحرک ہے اور محترمہ مریم نواز کی کاوشوں کی وجہ سے جرائم پر بہت حد تک قابو پایا گیا ہے . سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز رانا منور غوث پر ہونے والی فائرنگ افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے