چیف منسٹر پاپولیشن منیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام\" کے تحت بڑھتی آبادی کے مسائل بارے میں آگاہی پروگرام

چیف منسٹر پاپولیشن منیجمنٹ اینڈ فیملی  پلاننگ پروگرام\

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر، محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہدایت پر۔۔۔

 چیف منسٹر پاپولیشن منیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ضلع بھر کے سرکاری کالجز میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی عام کرنے کے لیے ، اور اس ضمن میں طلباء و طالبات کا تعاون حاصل کرنے کے لیے ، خصوصی ڈاکومنٹریز دکھائی جائیں گی اور آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد ہوگا۔اس ضمن میں پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک ناظم جھمٹ کے آفس میں ایڈمن آفیسر ایاز علی سے ملاقات کی اور بتایا کہ ان سیشنز کا بنیادی مقصد آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کالجز کے طلباء و طالبات کو متحرک کرنا، اور تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے کے حل میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دستاویزی فلموں کی نمائش بھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو آبادی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انہیں فعال فریق بھی بنانا ہے ۔ ایڈمن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے ضلع بھر کے کالجز میں آگاہی سیشنز کے بھرپور انعقاد کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں