کندیاں ڈھینگانہ میں دریائے سندھ کا خطرناک کٹاؤ مسلسل جاری
سینکڑوں ایکڑ قیمتی زرعی اراضی اور متعدد پختہ مکانات دریا برد ہو چکے
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں نواحی علاقے ڈھینگانہ میں دریائے سندھ کا خطرناک کٹاؤ مسلسل جاری ہے جس کے باعث صورتحال تشویشناک اختیار کر گئی ہے اب تک سینکڑوں ایکڑ قیمتی زرعی اراضی اور متعدد پختہ مکانات دریا برد ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق تاریخی شیر شاہ سوری سڑک بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں آ چکی ہے اور اب دریا سے محض چند فٹ کے فاصلے پر رہ گئی ہے ، جس سے کسی بھی وقت رابطہ سڑک کے منقطع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور اپنی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر گھر بار اور زرخیز زمینیں چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور کٹاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔