مہاڑ لفٹ ایری گیشن1اور مہاڑ لفٹ ایری گیشن 2بجٹ میں شامل

مہاڑ لفٹ ایری گیشن1اور مہاڑ لفٹ ایری گیشن 2بجٹ میں شامل

کچھ مفاد پرست عناصر کی ہٹ دھرمی اورذاتی مفاد کی خاطر یہ منصوبہ زنگ آلود ہو چکا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)حکومت پنجاب نے برسوں سے زیر التوا ضلع خوشاب کے ترقیاتی پراجیکٹ مہاڑ لفٹ ایری گیشن سکیم کو نئے مالی سال2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا ، اس پراجیکٹ پر سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کے دور میں کام شروع ہوا تھا لیکن اس کا پہلامرحلہ مکمل ہوتے ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سعلاقہ مہاڑ کے مکینوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے برسوں سے زیر التواس پراجیکٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے فلور پر موثر انداز میں آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ضلع خوشاب کے پسماندہ ترین علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

جسے بلاوجہ زیر التوا رکھ کر عوام کے صبر کا متحان لیا جا رہاہے اگراس عظیم اریگیشن پراجیکٹ کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاتا تو آج بہت ساری ایسی زمینیں جو بنجر پڑی ہیں سرسبز وشاداب ہوتیں۔مگر کچھ مفاد پرست عناصر کی ہٹ دھرمی اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر یہ منصوبہ زنگ آلود ہو چکا ہے ملک حسن اسلم اعوان کی پنجاب اسمبلی کے فلور پر صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے ساتھ جامع بحث کے بعد حکومت پنجاب نے مہاڑ لفٹ ایری گیشن - اور مہاڑ لفٹ ایری گیشن کو 2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا ہے اور وزیر آبپاشی محمد کاظم پیر زادہ نے ملک حسن اسلم اعوان کو یقین دہانی کرائی پراجیکٹ کے نصب کی گئی پرانی مشینری کو نئی اور بہتر مشینری کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں