کالاباغ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

کالاباغ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ  کادورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

کالاباغ (نمائندہ دنیا ) کالاباغ اور گردونواح میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔

غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری طبقہ اورشہری بے حال ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق کالاباغ و گردونواح کے علاقوں میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ رات کے وقت گھنٹوں بندش سے شہری نیند سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بھر کم بل ادا کرنے کے باوجود بھی بجلی کا نام و نشان تک نہیں۔گرمی کے آغاز کے ساتھ ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں