واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر چوہا روڈ کا چسو پھاٹک بند
مین روڈ سے رابطہ منقطع ،مسافروں کو آمد رفت میں شدید دشواریاں حائل
خوشاب(نمائندہ دنیا )ریلوے حکام نے محکمہ ہائی وے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر چوہا روڈ کا چسو پھاٹک کوبند کر دیا، ریلوے پھاٹک بند ہونے سے دامن مہاڑ کے گاوں چوہا اور ملحقہ علاقوں کا مین روڈ سے رابطہ منقطع ہو گیا اور مسافروں کو آمد رفت میں شدید دشواریاں حائل ہو گئیں ، دامن مہاڑ کے مواضعات چسو،کالی بیر،ٹکوچ،چوآ،ڈھوکڑی ودیگرڈیرہ جات کے مکین آمدو رفت کیلئے مٹھہ ٹوانہ جبی روڈ کا طویل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں ،علاقہ کے مکینوں نے محکمہ ہائی وے کی لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ،عوام کودر پیش سفری مشکلات کے ازالہ کیلئے بند ریلوے کراسنگ کو فی الفور کھلوایا جائے۔