ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا سے امریکی وفد نے ملاقات

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا سے امریکی وفد نے ملاقات

بھٹہ جات پر چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری سے امریکی وفد نے ملاقات کی، جس میں بھٹہ جات پر چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مزکری راہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ جبکہ سیکرٹری لیبر دانش افضال ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ ملاقات میں سی او ایجوکیشن ، ڈائریکٹر لیبر اور بلڈنگ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔ امریکی وفد میں مارک ہولمین، مائیکل برکلے اور ٹام برچل شامل تھے۔ امریکی وفد نے بتایا کہ انہوں نے ایک جدید مشین تیار کی ہے جس کے ذریعے بھٹہ جات پر اینٹیں تیار کی جا سکیں گی۔

جس سے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وفد نے ابتدائی طور پر 06 مشینیں فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن میں سے پہلی مشین 15 مئی تک سرگودھا پہنچے گی جبکہ بقیہ مشینیں جون کے آخر تک فراہم کی جائیں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 125 خاندان ہر بھٹہ خشت پر کام کر رہے ہیں، جہاں یہ جدید مشین کم افرادی قوت کے ساتھ کم وقت میں زیادہ پیداوار دے سکتی ہے ۔ اس کے ذریعے نہ صرف مزدوروں کا بوجھ کم ہوگا بلکہ ان کے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں