غیر قانونی اسلحہ، چرس ،شراب برآمد،7 ملزمان گرفتار

غیر قانونی اسلحہ، چرس ،شراب برآمد،7 ملزمان گرفتار

منشیات فروش سے 1 کلو 240 گرام چرس ،ملزم فلک شیر سے 20 لیٹر شراب برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ مختلف تھانہ جات نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ، چرس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ ساجد شہید پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مہدی حسن سے 30 لیٹر شراب، علی حسن سے 30 لیٹر شراب، وحید سے پسٹل 30 بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عابد سے 20 لیٹر شراب، تھانہ صدر سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسلام سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فلک شیر سے 20 لیٹر شراب اور تھانہ لکسیاں پولیس نے ملزم عبدالکریم سے 30 لیٹر شراب ،تھانہ ساجد شہید پولیس نے منشیات فروش مہدی حسن اور علی حسن سے 30/30 لیٹر شراب ،ملزم وحید سے پسٹل 30 بور برامد کر لیا، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں