بھکر ، فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی ایک ہفتے میں 511 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن
کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز ،71 کلوگرام زائد المیعاد اور ناقص اشیاء موقع پر تلف
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن’’صحت مند پنجاب‘‘اور ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے احکامات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی ہفتہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جسکے مطابق بھکر میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ایک ہفتے کے دوران 511 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جن میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، دودھ و گوشت کی دکانیں اور مٹھائی کے کارخانے شامل تھے کارروائیوں کے دوران 197 کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 71 کلوگرام زائد المیعاد اور ناقص اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں مزید کارروائیوں میں بیمارجانور کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ذمہ داران پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔
اسی طرح دودھ کی کوالٹی کی جانچ کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران 33,750 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا ناقص دودھ تلف کیا گیا اور دیگر خلاف ورزیوں پر 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔جبکہ نمونہ جات کو لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 234,000 روپے کیجرمانے عائد کیے گئی ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اول ترجیح ہے اور غیر معیاری و مضر صحت اشیاکے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔