ملکی صورتحال کے تناظر میں نظام میں تبدیلی ناگزیر ،جماعت اسلامی

ملکی صورتحال کے تناظر میں نظام میں تبدیلی ناگزیر ،جماعت اسلامی

بیوروکریسی نے عوام کو ظلم، ناانصافی اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا رکھا

خوشاب(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام دارلسلام ٹرسٹ جوہر آباد میں عظیم الشان ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اُسامہ رازی، صوبائی نائب امیر حافظ تنویر احمد اور خوشاب کے ضلعی امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، کنونشن میں جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رازی، حافظ تنویر احمد ۔ مولانا فداء الرحمٰن اور دیگر مقررین نے جماعت اسلامی کے اہداف و نظریات پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سالوں سے ملک پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ بیوروکریسی نے عوام کو ظلم، ناانصافی، جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا رکھا ہے صرف جماعت اسلامی ایک دیانتدار اور حقیقی جمہوری قیادت کی حامل جماعت ہے جو شفاف سیاست، منصفانہ نظام، یکساں نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو آزادی، خودمختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ناکارہ اور آزمودہ قیادت سے نجات حاصل کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام چہروں کی تبدیلی پر انحصار کرنے کی بجائے نظام کی تبدیلی کیلئے نکلیں اور اس ضمن میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارکم سے شروع ہونیوالی تحریک میں شامل ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں