سرگودھا آرٹس کونسل میں صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد
شہر بھر سے موسیقی سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف ف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن اور اہنگ خسروی آرٹس فورم فن انسٹیٹیوٹ پاکستان کے اشتراک سے سرگودھا آرٹس کونسل میں صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے ارم حامد حمید تھی اس شامِ غزل نے موسیقی کے دلدادہ افراد کے دل جیت لیے ۔ تقریب میں معروف گلوکار صدارتی ایوارڈ یافتہ جناب استاد شفقت علی خان ان کے فرزند نادر علی خان اور ان کے بھتیجے حارس علی خان نے صوفی و کلاسیکی موسیقی کے رنگ بکھیرے قوالی عمران و عرفان علی خان نے کی جبکہ علامہ اقبال کے حوالے سے خصوصی لیکچر اور گفتگو پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ثمن سلطان چیئرمین اہنگ خسروی آرٹس فورم و فن انسٹیٹیوٹ پاکستان نے کی اس موقع پر ایم این اے ارم حامد حمید ،ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا مہر احمد خان ہرل ، صاحبزادہ سمن سلطان,صدر الیکٹرانک میڈیاکلب سیف خان، مہوش بلوچ ، ڈاکٹر محسن رضا ، ڈاکٹر منیر گجر سمیت شہر بھر سے موسیقی سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔