فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نیر عباس خان بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ ، اے ایم ایس ڈاکٹر طارق ڈاکٹر اکرام ، ڈاکٹر روبینہ، ڈائریکٹر فنانس حسیب احسن اور محمد عمران سمیت اسپتال کے مختلف شعبہ جات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔مقررین نے ڈاکٹر نیر عباس خان بلوچ کی پیشہ ورانہ خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور مریضوں کی فلاح کے لیے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بلوچ نے اپنی تعیناتی کے دوران ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔