ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتاری لائی جائے ، کمشنر

 ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتاری لائی جائے ، کمشنر

تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مانیٹرنگ کی جائے اوربروقت تکمیل کو یقینی بنایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے دورہ سرگودھا کے فالو اپ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ایم ڈی واسا، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ایس ای ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔کمشنر سرگودھا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتاری لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔

مقررہ اہداف کے مطابق بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں ایم ڈی واسا نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا میں جاری تقریباً 14 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید برآں واسا کے فیز ٹو کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 10 ارب روپے کے تجویز کردہ منصوبے بھی پیش کیے ۔ایکسین ہائی ویز نے بھی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے آئندہ مالی سال کے مجوزہ منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں