گندے پانی کا جوہڑعلاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

 گندے پانی کا جوہڑعلاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

گندے پانی کا جوہڑعلاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا سیوریج کے گندے پانی کا یہ جوہڑمکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بنا ہو ا ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایدھی روڈ نسیم کالونی سے ملحقہ گندے اور بد بو دار پانی کا جوہڑ ملحقہ علاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ،سیوریج کے گندے پانی کا یہ جوہڑ نہ صرف مکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بنا ہو ا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سبب بن رہا ہے ،علاقہ کے مکینوں کے مطابق نسیم کالونی میں سیوریج لائن کی تنصیب کے دوران دو گلیوں کو نظر انداز کیا گیا اور ٹھیکیدار نے سیوریج کے ادھورے نظام کو شہر مرکزی سیوریج سسٹم سے منسلک کرنے کے بعدقبرستان سے ملحقہ ڈسپوزل کنویں کو بند کر دیا گیا۔

جس کی وجہ سے سیوریج سے محروم دو گلیوں کے پانی کی نکاسی ممکن نہیں رہی اور سارا پانی ایدھی روڈ کے مضربی حصہ میں اکٹھا ہو کر گندے اور بد بودار تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے جس میں آئے روز بھینسیں جگالی کرتی نظر آتی ہیں، عوامی حلقوں کے مطابق ایک ہی علاقہ کی دوگلیوں کو سیوریج سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ سرکاری سطح کی جانیوالی سنگین نا انصافی جس کا ازالہ ضروری ہے م انہوں نے کہ کہ اگرسردست ان گلیوں میں سیوریج لائینوں کی تنصیب ممکن نہیں تو قبرستان سے ملحقہ پرانے ڈسپوزل کنویں کو ہی بحال کر دیا جائے عوام کو گندے اور بد بودار ہانی کے اس جوہڑ سے نجات ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں