کندیاں اور چشمہ میں عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات

کندیاں اور چشمہ میں عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات

کندیاں اور چشمہ میں عبادت گاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات نگرانی کا مؤثر نظام قائم ،داخلی و خارجی راستوں پر بھی کڑی نظر رکھی گئی

کندیاں (نمائندہ دنیا)اقلیتی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کندیاں اور چشمہ میں پولیس کی جانب سے عبادت گاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ۔مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر کندیاں، چشمہ سمیت ضلع بھر کے تمام چرچز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اس دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد عبادت گاہوں پر تعینات رہی اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی رہی پولیس حکام کے مطابق عبادت گاہوں کے اطراف میں نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی کڑی نظر رکھی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ان کی عبادات کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں