مغویان کی بازیابی کیلئے چھاپہ ،ملزموں کا پولیس ملازمین پر تشدد

مغویان کی بازیابی کیلئے چھاپہ ،ملزموں کا پولیس ملازمین پر تشدد

مغویان کی بازیابی کیلئے چھاپہ ،ملزموں کا پولیس ملازمین پر تشدد زیر حراست ملزموں کو چھڑوانے کی کوشش کی ، اضافی نفری طلب کر نے پرفرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مغویان کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے گوجرانوالہ پولیس کا جناح کالونی سرگودھا میں چھاپہ، ملزمان کے ساتھیوں نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے چھاپہ مار پارٹی پر ہلہ بول دیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گرجاکھ گوجرانوالہ میں درج اغواء کے ایک مقدمہ میں مغویان فرخندہ بی بی اور علی حسن کی بازیابی اور ملزمان فاروق ،شاہزیب وغیرہ کی گرفتاری کیلئے متعلقہ تھانہ اور مقامی پولیس نے جناح کالونی میں ریڈ کیا تو اس دوران چند افراد نے کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس ملازمین پر تشدد شروع کر دیا،اور زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی تاہم اضافی نفری طلب کر نے پر ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں