شاہ پور صدر:سردار شاہد نذیر میکن کے انتقال پر تعزیتی محفل

شاہ پور صدر:سردار شاہد نذیر  میکن کے انتقال پر تعزیتی محفل

شاہ پور صدر (نامہ نگار)قصبہ کوٹ بھائی خان میں سردار حاجی لال خان میکن کے صاحبزادے اور سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن کے بھتیجے سردار شاہد نذیر میکن کے انتقال پر ایصالِ ثواب کی محفل منعقد ہوئی۔

مذہبی اسکالر پروفیسر عابد حنانی عابدی اور مولانا علی رضا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کی موت والدین کیلئے بڑا صدمہ ہے ، تاہم اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے غم میں صبر کرنے پر اللہ کی طرف سے اجر و ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے ۔محفل میں آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان سردار غلام مبشر میکن، پارلیمانی سیکرٹری لائیو اسٹاک سردار عاصم شیر میکن، سردار فتح خان میکن، سردار آصف حامد میکن، سردار احمد حیات خان بلوچ، سید مظہر حسن شاہ، ملک شعیب اعوان، سردار حسن محمود میکن، سابق وفاقی سیکرٹری سردار فضل عباس میکن، سردار اکبر حیات میکن، سردار عمران احمد میکن، سردار مظہر حیات میکن، سردار فخر عباس میکن، سردار عامر عباس میکن، سردار اختر حیات میکن، سردار ذوالفقار حسن میکن، ملک شیر محمد ننگیانہ، ملک فرز خالد ٹوانہ، سردار قمر عباس میکن، سردار ساجد علی میکن، سردار احسن حیات میکن، چوہدری اسفند یار میکن، انصر خان بلوچ ایڈووکیٹ، رانا اعجاز اچھر، صفدر حسین کھوکھر، مہر محمد شفیع، ملک ربنواز اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔قاری انور محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصیبت اور غم کے وقت صبر کرنے والا انسان اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر و ثواب کا مستحق بنتا ہے اور صبر کرنے والوں کے لیے خوشخبری اور جزا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں