کالے شیشوں والی سکول وینز کی بھرمار‘والدین میں تشویش
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں اور گردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجود کالے شیشوں والی سکول وینز کی بھرمار جاری ہے ، جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
والدین کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں کے باعث گاڑیوں کے اندر کا منظر واضح نہ ہونے سے بچوں کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ چند روز قبل پپلاں کے علاقے میں بھی کالے پیپر والی سکول وین کے اندر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آ چکا ہے ۔مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد ڈرائیور نہ صرف کالے شیشے استعمال کر رہے ہیں بلکہ اوورلوڈنگ اور حفاظتی معیار کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی معمول بنا چکے ہیں۔