پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فیصلہ واپس لیا جائے :افتخار حسین شاہ
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
ضلعی امیر جماعت اسلامی بھکر اور کلورکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت سید افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے اور غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ، جس کے باعث سفید پوش طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔سید افتخار حسین شاہ نے کہا کہ جب عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو مقامی سطح پر انہیں کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیا جاتا ہے ، جو عوام کیساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔