جامع مسجد علی بن ابی طالب کا افتتاح کر دیا گیا

جامع مسجد علی بن ابی طالب  کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلعی سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا قاری سرفراز احمد نے جامع مسجد علی بن ابی طالب اہلحدیث، محلہ پٹھان کوٹ شاہ نکڈر کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے دنیاوی زندگی میں حق و سچ کی واضح تفریق کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلنے کا درس دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے ، نیکی کا فائدہ بھی اسی کو ہوگا اور برائی کا نقصان بھی خود ہی بھگتنا پڑے گا۔ نیک اعمال کے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں۔مولانا قاری سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کامیابی کا کوئی تصور نہیں، اور مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ توحید الٰہی کو اپنائیں اور شریعت محمدی ﷺ کو اپنی زندگی کے تمام معاملات میں اسی طرح اختیار کریں جیسے صحابہ کرام نے اپنایا۔انہوں نے کہا کہ نماز کا قیام اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے ، لہٰذا ہر فرد کو اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھالنی چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں