شاپنگ پلازوں میں غیر قانونی سب لیزنگ، کارروائی نہ ہوئی

 شاپنگ پلازوں میں غیر قانونی سب لیزنگ، کارروائی نہ ہوئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی سرکاری شاپنگ پلازوں میں دکانداروں کی جانب سے بغیر منظوری دکانیں آگے کرایہ پر دینے کا معاملہ سیاسی مصلحت کے باعث التوا کا شکار ہو گیا ہے ، اور کارروائی کی فائلیں مبینہ طور پر دب گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسے تمام دکانداروں کو، جنہوں نے دکانیں آگے سب لیز یا بھاری پگڑی پر دے رکھی ہیں، پہلے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ، تاہم ان پر عملدرآمد گزشتہ ڈیڑھ سال سے نہیں ہو سکا۔معلوم ہوا ہے کہ شہر کے سرکاری شاپنگ پلازوں میں متعدد کرایہ دار دکانیں آگے پارٹیوں کو لاکھوں روپے پگڑی اور زیادہ کرایہ پر دے رہے ہیں۔

، جبکہ محکمہ کو انتہائی کم کرایہ ادا کیا جا رہا ہے ، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔متعلقہ حکام کے مطابق اس حوالے سے مکمل فہرستیں تیار ہیں، تاہم حتمی کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام کے حکم نامے کا انتظار ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد ان معاملات کو ریگولرائز کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں