پولیس کی بروقت کارروائی، اونٹ چوری کی واردات ناکام

پولیس کی بروقت کارروائی، اونٹ  چوری کی واردات ناکام

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ کڑانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اونٹ چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا اور چوری شدہ اونٹ کو بحفاظت برآمد کر لیا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر چک 54 جنوبی سے اونٹ چوری کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کڑانہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر رسپانڈ کیا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی۔پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور فوری کارروائی کے باعث ملزمان اونٹ کو ویرانے میں چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے برآمد شدہ اونٹ کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں