بھیرہ:محکمہ انہار، پٹواریوں اور نمبرداران کا اہم اجلاس طلب

بھیرہ:محکمہ انہار، پٹواریوں اور نمبرداران کا اہم اجلاس طلب

بھیرہ:محکمہ انہار، پٹواریوں اور نمبرداران کا اہم اجلاس طلبجہاں نہری پانی دستیاب نہیں وہاں آبیانہ کا اندراج ختم کیا جائے :تحصیلدار

بھیرہ (نامہ نگار)تحصیل بھیرہ میں ای بلنگ (آبیانہ) کے معاملے پر تحصیلدار بھیرہ رانا قمر عباس نے حالیہ میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار، پٹواریوں اور نمبرداران کا اہم اجلاس طلب کیا، جس میں ای بلنگ کی مبینہ بے ضابطگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نمبردار کونسل رجسٹرڈ پنجاب کے صدر چودھری حاجی احمد پنجوتھہ نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس کے دوران تقریباً 90 فیصد تک غلطیاں سامنے آئیں، جس پر محکمہ انہار کے افسروں نے فوری درستگی کی یقین دہانی کرائی۔تحصیلدار رانا قمر عباس نے سختی سے ہدایت کی کہ ہر گاؤں میں موقع پر جا کر جائزہ لیا جائے اور جہاں نہری پانی دستیاب نہیں وہاں آبیانہ کا اندراج ختم کیا جائے ، تاکہ کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ای بلنگ کی درستگی کے لیے متعلقہ نمبردار، پٹواری، تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر اپنی تصدیق کے بعد محکمہ انہار کو حتمی رپورٹ ارسال کرینگے ، جبکہ نہری پانی کے کٹ (پرچے ) درج کرنے سے قبل نمبردار کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے ۔تحصیلدار نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرے ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ریونیو بورڈ کی جانب سے محکمہ مال کو مراسلہ بھی موصول ہوا ہے ، جس میں ای بلنگ کی فوری درستگی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں