بھلوال:پاک فوج کے حق میں ریلی، عوام کا اظہارِ یکجہتی
بھلوال:پاک فوج کے حق میں ریلی، عوام کا اظہارِ یکجہتی ریلی کی قیادت ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کی
بھلوال (نمائندہ دنیا )معرکہ حق ’’بنیان المرصوص‘‘ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے حق میں ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کی۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں سابق وائس چیئرمین چودھری محمد اکرم آرائیں، سٹی صدر افتخار احمد مغل، جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن رانا، ضلعی سینئر نائب صدر اقبال خان ککے زئی، مسلم لیگ (ن) سٹی بھلوال کے رہنما محمد سلیم خان، چودھری شاہد جٹ، سینئر رہنما چودھری فیصل گجر، سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی بھلوال مہر ناصر محمود آرائیں، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مرزا خالد رمضان، وائس چیئرمین محمد اقبال ملک، اویس احمد جنجوعہ، ملک فیاض دھری، ارشد راجٹر، سید غلام عباس شاہ، سید فائق نقوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاک فوج نے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے دشمن بھارت کو دن کی روشنی میں بھرپور جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ۔