کیمیکل ملی قلفیوں اور شربت کی فروخت میں اضافہ
کیمیکل ملی قلفیوں اور شربت کی فروخت میں اضافہشہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث شہر اور گردونواح میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کیمیکل ملی قلفیوں اور شربت کی فروخت کا دھندہ تیزی اختیار کر گیا ہے ، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان مشروبات کی تیاری اور فروخت کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ایک ہی برتن میں سینکڑوں افراد کے استعمال شدہ گلاس دھوئے جا رہے ہیں جبکہ مکھیاں اور گندگی بھی شربت میں شامل ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے محض تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف ہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، تاکہ شہریوں کو ممکنہ بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔