بہبود فنڈ :تعلیمی وظائف اور امداد کی ادائیگی تیز کرنے کا حکم

بہبود فنڈ :تعلیمی وظائف اور امداد کی ادائیگی تیز کرنے کا حکم

بہبود فنڈ :تعلیمی وظائف اور امداد کی ادائیگی تیز کرنے کا حکمجہیز فنڈ اور کفن دفن کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے بہبود فنڈز کے تحت سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف، مالی امداد، جہیز فنڈ اور کفن دفن کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو پابند بنانے کا کہا گیا ہے کہ کیسز میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور ادائیگی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نامکمل درخواستوں پر موجود اعتراضات کو فوری طور پر دور کروا کر چیکوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدامات بہبود فنڈز کی گرانٹ لیپس ہونے کے خدشات اور درخواست گزاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیے گئے ہیں، تاکہ مستحق افراد کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں