ستھرا پنجاب پروگرام محدود علاقوں تک، شہری پریشان

ستھرا پنجاب پروگرام محدود علاقوں تک، شہری پریشان

ستھرا پنجاب پروگرام محدود علاقوں تک، شہری پریشانسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی مخصوص علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )افسران بالا کو خوش کرنے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی شہر کے چند مخصوص علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ دیگر علاقوں میں وقتی کارروائی کے بعد صورتحال جوں کی توں برقرار ہے ۔ذرائع کے مطابق نیو ملت پارک، مجاہد کالونی، منور کالونی، اسلام پورہ، محمدی کالونی، کوٹ فرید، ظفر کالونی، گل والا، ٹوانہ پارک، اندرون شہر کے مختلف بلاکس اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے بعض علاقوں میں شہریوں کی شکایات پر وقتی طور پر سیوریج کی بحالی تو کر دی جاتی ہے ، مگر مستقل حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔اسی طرح کوڑا کرکٹ اٹھانے کا نظام بھی متاثر ہے ، اور کئی کئی ہفتے بعد صفائی ٹیمیں مذکورہ علاقوں کا رخ کرتی ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال بھی نہیں کر رہے ، جبکہ مبینہ طور پر بوگس رپورٹنگ کے ذریعے افسران بالا کو مطمئن کیا جا رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا کرکٹ کی روزانہ بنیادوں پر تلفی یقینی بنائی جائے اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں