کندیاں:مسیحی برادری کی عبادات کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات
کندیاں (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی طرح کندیاں اور چشمہ میں بھی اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر تمام چرچز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔
ایس ایچ او ملک خرم شہزاد اعوان کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں نے اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے اور چرچز کے اطراف موثر نگرانی کو یقینی بنایا۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اور عبادات کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔