ممتاز سٹیڈیم میں 16کروڑ کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

ممتاز سٹیڈیم میں 16کروڑ کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

ممتاز سٹیڈیم میں 16کروڑ کے ترقیاتی کام تیزی سے جاریمنصوبہ مکمل ہونے کے بعد عوام کو کھیل کے جدید مواقع میسر آئینگے

شاہ پور صدر (نامہ نگار)شاہ پور کے نوجوانوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کیلئے ممتاز سٹیڈیم شاہ پور صدر میں 16کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ان منصوبوں میں ملٹی پرپز گراؤنڈز، والی بال گراؤنڈ‘ اوپن جم، جاگنگ ٹریک بمعہ لائٹس، چلڈرن پلے ایریا، پویلین بلڈنگ، سٹنگ سٹیپس، پارکنگ ایریا اور دکانوں کی تعمیر شامل ہے ۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد عوام کو کھیل اور تفریح کے جدید مواقع میسر آئیں گے ۔یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سماجی و سیاسی رہنما رانا کریم داد جھمٹ، ملک آصف اعوان، راجہ فرخ اور مسعود خالد سیال بھی موجود تھے ۔ٹھیکیدار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 160 ملین روپے ہے جس کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ فنشنگ کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں گھاس لگائی جا رہی ہے اور جدید مشینری بھی منگوائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ جون 2027 ہے تاہم اسے 2026 میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری نے تعمیرات اور جھولوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار اور بہتر کوالٹی کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں