آر پی او کی کرائم میٹنگ، مقدمات کے جلد فیصلوں کی ہدایت

آر پی او کی کرائم میٹنگ، مقدمات کے جلد فیصلوں کی ہدایت

آر پی او کی کرائم میٹنگ، مقدمات کے جلد فیصلوں کی ہدایت لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت سیف سٹی کانفرنس ہال میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع سرگودھا کے بھلوال، بھیرہ، کوٹ مومن اور شاہ پور سرکل میں لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق اور متعلقہ سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے۔، جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں