ممکنہ سیلاب 539 موضع جات حساس قرار

ممکنہ سیلاب 539 موضع جات حساس قرار

چناب کی سرگودھا سے گزرنے والی پٹی پر 174 موضع جات شامل، 117 کو بی اور 57 کو اے کیٹیگری میں رکھا گیاپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری ،قبل از وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )س 2026 کے پیش نظر ضلع سرگودھا کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 539 موضع جات کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کر کے قبل از وقت حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان واقع ضلع سرگودھا کو امسال بھی سیلاب کے حوالے سے حساس ضلع قرار دیا گیا ہے ۔دریائے چناب کی سرگودھا سے گزرنے والی پٹی پر مجموعی طور پر 174 موضع جات شامل ہیں، جن میں 117 کو بی کیٹیگری اور 57 کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔

 ان علاقوں کی مجموعی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے ۔اسی طرح دریائے جہلم کی حدود میں واقع 365 موضع جات کو خطرناک قرار دیا گیا ہے ، جن میں 138 اے کیٹیگری اور 227 بی کیٹیگری شامل ہیں، جبکہ ان کی مجموعی آبادی پانچ لاکھ سے زائد ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں دریاؤں کے کنارے نہ صرف لاکھوں افراد آباد ہیں بلکہ مال مویشی اور وسیع زرعی اراضیاں بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گائیڈ لائن کے مطابق قبل از وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں