69 کلب نے سنسنی خیز والی بال میچ جیت لیا،انعامات تقسیم
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نواحی چک 74 جنوبی میں کھیلے گئے دلچسپ والی بال میچ میں 69 کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے مہمان خصوصی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز احمد تھے ، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز احمد نے کہا کہ کھیل صحت مند قوم کی علامت ہیں اور مقامی سطح پر نوجوانوں کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، بھائی چارے اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایسے ایونٹس کا تسلسل ضروری ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔ آخر میں کامیاب ٹیم 69 کلب کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی میچ دیکھنے کے لیے موجود رہی۔