میانوالی: اباخیل میں بجلی کا خطرناک پول، کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے علاقے اباخیل کے محلہ گور خیل میں عرصہ دراز سے بجلی کا کنکریٹ پول نیچے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جو کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔
اہل علاقہ ڈاکٹر ظفر اقبال خان اباخیل اور دیگر مکینوں نے ایکسیئن فیسکو میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹوٹے ہوئے پول کو تبدیل کر کے نیا نصب کیا جائے تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔مقامی افراد کے مطابق اس حوالے سے قبل ازیں ایس ڈی او واپڈا سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔ تاہم تاحال کوئی عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔