وزیر اعلیٰ کی کوار ڈی نیٹر سائرہ افضل کا سکریننگ کیمپ کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیر اعلٰی کی کوارڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال حافظ آباد میں قائم 3روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا،
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے فری سکریننگ کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس،ٹی بی، شوگر،ایچ آئی وی، دل کے مریضوں کے ٹیسٹوں کی سہولیات اور ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد کھوکھر اور انچارج کیمپ ڈاکٹر اعجاز احمد چودھری بھی موجودتھے ۔