ڈی پی او کی کھلی کچہری، چنیوٹ بھوانہ کی مویشی منڈی کا دورہ
چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے چنیوٹ اور بھوانہ کی مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا۔ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی بھوانہ، ایس ایچ او تھانہ رجوعہ، ایس ایچ او تھانہ بھوانہ و دیگر پولیس افسر ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او نے بیوپاریوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کیٹل مارکیٹ میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، لائٹنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بیوپاریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد بھی کیا۔