جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس کا پلان جاری

جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس کا پلان جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں 8، 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے بیان کے مطابق مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے ۔ جلوسوں کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند رہے گی۔ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے متبادل راستے استعمال کرے جبکہ شارع فیصل سے ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے روٹس پر صرف مجاز گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں