نو،دس محرم کاسکیورٹی پلان، شہر میں 1300کیمرے نصب
12ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ، 5بڑے روایتی جلو س برآمد ہوں گے
لاہور (عمران اکبر )نویں اور دسویں محرم الحرام 2026 سکیورٹی و سروسز ڈپلائمنٹ پلان تیار کر لیاگیا،پانچ بڑے روایتی جلوس برآمد ہوں گے ،اندرون شہر،اسلام پورہ ، ،شادمان قصر بتول ، ماڈل ٹاؤن اور ٹھوکر جلوس برآمد ہوں گے ۔تفصیلات لاہور میں محرم کے دوران 1,300 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ،امن و امان کے لیے 12,201 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،ریسکیو 1122 کے 700 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،59ایمبولینس، 300موٹر بائیک ایمبولینس، 26 فائر وہیکل، 7ریسکیو وہیکل الرٹ ڈیوٹی پر مامور/ 2 واٹر ریسکیو یونٹس اور 49 ریسکیو پوسٹس قائم ،واسا شہر میں 185 ورکرز اور 54 مشینری کے ساتھ واٹر سپلائی و نکاسی کے انتظامات کئے گئے ،600 سول ڈیفنس رضاکار تعینات، جن میں 475مرد اور 125خواتین شامل، 1870 میڈیکل سٹاف، 1 عارضی ہسپتال، 2ڈی ایچ کیو ،16ٹی ایچ کیو اور 20 ٹیچنگ ہسپتال الرٹ ،ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور آلات سے لیس 77 کلینک آن ویلز روٹس پر موجود رہیں گے ۔