مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت
کیٹیگری اے اور بی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس سمیت دیگر مقامات پر منعقدہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے ،ڈی پی او سرگودھا اور ضلع بھر کے سپروائزری افسران جلوس و مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے ، کیٹیگری اے اور کیٹیگری بی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی ، عزادران میٹل ڈیٹکیٹر کے ذریعے چیکنگ کے ساتھ ساتھ واک تھروگیٹ سے گزر کر جلوس و مجالس میں شامل ہو تے رہے ،جلوس کے اردگرد تمام راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا۔