آر پی او کی ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری،شکایات سنیں
ہر شکایت کو اسکی حساسیت کے پیش نظر ایک خاص مدت میں حل کیا جاتا ہے، شہزاد آصف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ،آر پی او شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی شکایات سنتے ہوئے مزید کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات ایک پیمانہ ہے جس سے پولیس کی کارکردگی اورر ویہ کا پتہ چلتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی رسائی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو۔ عوامی شکایات کو سننے اورانکے حل کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ہر شکایت کو اسکی حساسیت کے پیش نظر ایک خاص مدت میں حل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ڈی پی اوآفس آنے والے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طورپر حسب ضابطہ کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔