لیسکو کے 17افسروں کی گریڈ19سے 20میں ترقی

لیسکو کے 17افسروں کی گریڈ19سے 20میں ترقی

نثار سرور، فاروق عمر ، وسیم اقبال ، شعیب عاصم ، عمربلال ،ظفر سلہری شامل

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو نے 17 افسروں کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کردی،چیف انجینئر ڈیزائن نثار سرور اور چیف انجینئر محمد فاروق عمر گریڈ 20 میں اپ گریڈ منیجر (سیفٹی) محمد وسیم اقبال ، چیف انجینئر محمد شعیب عاصم ، منیجر آپریشن ایسٹ سرکل عمر بلال اور منیجر پروکیورمنٹ عقیل ظفر سلہری کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ، منیجر ٹیکنیکل سپورٹ محمد وقاص ظفر ، منیجر ریحان فضل ،منیجر آپریشن ساؤتھ سرکل محمد حسین اور منیجر ایسٹ محمد اصغرسکھیرا ،منیجر آپریشن اوکاڑہ سرکل سید قربان علی شاہ، منیجر کمرشل و منیجر رانا رضوان صبغت اللہ ،ایچ آر ڈائریکٹر معصومہ عادل ،ایڈمن ڈائریکٹر ہما چیمہ کی ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کردی گئی ۔ منیجر فنانس محمد عاطف اور منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس محمد جاوید منیجر (سول) لیسکو فرقان علی غضنفر بھی گریڈ 20 میں اپ گریڈ ہونے والے افسران میں شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں