ایل ڈی اے دفاتر ہفتہ کے روزبھی کھلے رہیں گے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے مالی سال کا اختتام/ دفاتر ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے ،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام۔۔
،مالی سال 2025-26 کے اختتام پر ایل ڈی اے دفاتر 27جون بروز ہفتہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ،ایل ڈی اے فسلیٹیشن سنٹرشہریوں کی سہولت کے لئے صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز 27جون بروز ہفتہ کے روز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دفاتر کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔