پی پی 83 ضمنی الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی
خوشاب (نمائندہ دُنیا)استحکام پاکستان پارٹی کی کور کمیٹی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔
اس سلسلے میں آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر خان بگھور کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انجینئر گل اصغر بگھور 17 مئی کو پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ میں پارٹی کارکنوں سے مشاورت کریں گے ۔ جس کے بعد وہ اپنی تجاویز 18 مئی کو کور کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے ۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں براہ راست حصہ لینے یا کسی انتخابی اتحاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی نے اس حلقے سے تقریباً 30 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے ، جبکہ آئندہ ضمنی الیکشن کیلئے انجینئر گل اصغر بگھور کے بھائی ملک گل داد خان بگھور بھی ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے انتخاب لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ بھی 18 مئی کے بعد کور کمیٹی کرے گی