سابقہ بیوی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابقہ بیوی کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جان محمد والا کی (س) نے 3 سال قبل گھریلو ناچاقی کی وجہ سے محمد ریاض سے طلاق لے لی اور اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر ہے ، گزشتہ روز ملزم نے گھر میں داخل ہو کر مذکورہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اور فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔