سرگودھا میں لاکھوں روپے کے ڈاکے اور چوریاں
اسلحہ تان کر اہل خانہ سے تمام زیورات،نقدی موبائلز اور کاغذات چھین لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ہجن کے قریب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میاں احمد خان جو کہ فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے آبائی گاؤں آ رہے تھے کی گاری پر دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، تاہم کار سوار تمام افراد محفوظ رہے فائرنگ سے گاڑی رکی تو ملزمان نے اسلحہ تان کر اہل خانہ سے تمام زیورات،نقدی موبائلز اور کاغذات چھین لئے ،جبکہ 8شمالی کے محمد بلال گجرکی ملک شاپ سے ملکی و غیر ملکی کرنسی ،اشرف کالونی کے محمد سبحان کے کریانہ سٹور سے اشیائے خوردونوش،مٹیلہ کے الطاف حسین کے گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان، نقدی وغیرہ ،مقام حیات سے محمد زوہیب،بلاک نمبر19سے محمد بلال،ریمونٹ ڈپو سے محمد معاذ،ساہی وال سے محمد علی اکبر کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔