ریلوے گیٹ کیپر کا طبقہ بھی عید اپنے گھروں سے دور مناتا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح ریلوے گیٹ کیپر کا طبقہ بھی عید جیسی خوشیاں اپنے گھروں سے دور مناتا ہے ، ملک کے طول عرض میں پھیلے ریلوے ٹریک پر ہزاروں ریلوے پھاٹکوں پر فرائض انجام دینے والے ان ملازمین کی اکثریت ایسی ہے۔۔۔
جو اپنی ملازمت کے دوران ایک مرتبہ بھی عید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نہیں منا سکے ، اور بعض تو پچیس پچیس سال سے اپنے گھروں سے دور عید منا رہے ہیں، عید کے روز بھی یہ گاڑی کی آمد پر ریلوے پھاٹک بند اور کھول رہے ہوتے ہیں ریلوے پھاٹکوں پر ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ عید اور دیگر اہم ایام میں ہماری چھٹی ویسے ہی بند کر دی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے عید کی خوشیوں کے لمحات ہم اپنوں سے دور گزارتے ہیں۔ جب ہم دوسروں کو عید کی خوشیوں میں سرشار دیکھتے ہیں تو اس لمحے ہم اداس ہو جاتے ہیں اورفرض کی ادائیگی کی طرف دیکھ کر دل کو سمجھا لیتے ہیں،