دیہی علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا شہر کی طرف رخ

 دیہی علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا شہر کی طرف رخ

ٹریفک کا ایکشن پلان مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کے باعث فلاپ رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کی تیاریوں کے سلسلہ میں قرب و جوارکے دیہی علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا شہر کی طرف رخ، بازاروں میں گھمسان کا رن ،اورٹریفک کنٹرول کا ایکشن پلان افرادی قوت کی کمی اور مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کے باعث فلاپ رہا،جبکہ بازاروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث ہونیوالی کھدائیوں، وہیکلز کی غلط پارکنگ اورتجاوزات کی بھرمار کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کچہری بازارروڈ، آزاد روڈ، بلاک نمبر12، خوشاب روڈ،فاطمہ جناں روڈ ،یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر وقفہ وفقہ سے ٹریفک جام ہوتا رہا۔

کچھ مقامات پر ٹریفک اہلکار گاڑیاں سیدھی کرواتے جبکہ کوٹ فرید روڈ،بھلوال روڈ،جھال چکیاں روڈ ،موہنی روڈ،جھنگ روڈ پر ٹریفک پولیس کے ناکوں اور چالان کرتے نظر آئے ،،دوسری طرف ٹریفک حکام نے اس سلسلہ میں لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا کہ شاہرائیں لوگوں کی طرف سے غلط پارکنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ،منع کرنے کے باوجود لوگ غلط جگہ سے اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکل ہٹانے میں اپنی توہین سمجھتے ہیں ،جبکہ شہریوں کا کہنا کہ یہ بازاروں میں ہر طرح کی ممنوعہ ٹریفک کو اجازت اور غیر دانشمندانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،جو کہ ایک روایتی شکل اختیار کر چکا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں