فیسکوسٹاف کو آفس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

فیسکوسٹاف کو آفس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں سلانوالی سب ڈویژن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں تمام سٹاف کو آفس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ بجلی فراہمی متاثر نہ ہو لیکن آندھی اور طوفان جو کہ قدرتی عمل ہے کے باعث کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی تو انشائاللہ بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن کے کسی بھی مقام پر اگر بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل پیش آئے تو سب ڈویژن آفس کی ہیلپ لائن نمبر0370:1801462 پر صارفین اپنی شکایات کا اندراج کرائیں انشائاللہ ہمارا نمائندہ آپ کی شکایت دور کرنے کے لیے آپ تک پہنچے گا ایس ڈی او نے سب ڈویژن سلانوالی کے تمام صارفین کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں