ریسکیو کی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کر لیے

ریسکیو کی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کر لیے

سلانوالی اسٹیشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںانچارج محمد سلیم

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 عید الاضحی کے موقع پر روڈ حادثات اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ہر مشکل وقت میں بہتر سے بہتر ریسکیو کی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کر لیے ہیں ریسکیو1122 اسٹیشن سلانوالی کے انچارج محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی وجہ سے سلانوالی اسٹیشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام سٹاف عید کے تینوں ایاک میں دین اور رات کے اوقات ہائی الرٹ رہے گا اور سلانوال ریسکیو 1122 اسٹیشن کے پاس جتنے بھی وسائل ہیں۔

انہیں بہتر انداز میں استعمال میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سلانوالی اسٹیشن کے پاس 3 ایمبولنس موجود ہیں حادثات کی صورت میں ایک ایمبولنس مریض کو بروقت ڈی ایچ کیو سرگودھا پہنچانے کے لیے جبکہ دوسری ایمبولنس مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے جبکہ تیسری ایمبولنس ریسکیو اسٹیشن پر سٹینڈ بائی موجود ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے عید الاضحیٰ کے لیے جو پلان مرتب کیا ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں