فیسکو کی عیدالضحیٰ پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے آپریشنل تیاریاں مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیسکو نے عیدالضحیٰ پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے آپریشنل تیاریاں مکمل کرلیں،تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت پر عیدالضحیٰ کے ایام میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے آپریشنل تیاریاں مکمل کر کے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا۔۔۔
جس کی انجینئر محمد عامر براہ راست مانیٹرینگ کریں گے انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سمیت 6 آپریشن سرکلز میں بریک ڈاؤن اورصارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔جبکہ عید کے تینوں ایام میں فیسکو اعلیٰ افسران ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر میں موجود رہیں گے ۔چیف انجینئر آپریشن منور خان بطورکوآرڈینیٹر جبکہ جی ایم آپریشن عمر حیات گوندل تمام آپریشنل سرگرمیوں کے نگران ہونگے اور فیسکو ریجن میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے فیسکو عملہ 24/7گھنٹے متحرک رہے گا۔صارفین اپنی شکایات سمارٹ ایپ ،118،ٹال فری نمبر0800-66554اور متعلقہ دفاترکے نمبرزپرکالز یا8118پر میسج کے ذریعے کر سکیں گے۔