ستھرا پنجاب بھیرہ کی کنٹریکٹر کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

ستھرا پنجاب بھیرہ کی کنٹریکٹر کو  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب  سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر تحصیل بھیرہ میں صفائی و ستھرائی کے مثالی انتظامات اور شاندار کارکردگی پر ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ کی کنٹریکٹر فرم شیخ اقبال اختر اینڈ کمپنی کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے ۔

عیدالاضحیٰ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب ٹیم نے پورے تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، آلائشوں کی بروقت تلفی، ویسٹ کلیکشن اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں نے ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی انتھک محنت، لگن، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں